آئی سی سی چمپئنز ٹرافی دوہزارپچیس کے مقامات اور سہولیات کا معائنہ کرنے کیلئے پاکستان آئے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی۔
آئی سی سی چمپئن ٹرافی کے سربراہ کرس ٹیٹلی اور دیگر سینئر حکام کی قیادت میں وفد نے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی دوہزارپچیس کے کامیاب انعقاد کے لئے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی نہ صرف پی سی بی بلکہ پاکستان بھر میں کرکٹ سے محبت کرنیوالے شائقین کیلئے بھی خوش آئند پیشرفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ملک کے تین بڑے مقامات کو بروقت اپ گریڈ کرے گا۔