وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی تعاون کے فروغ اور معاشی سفارت کاری کے ذریعے علاقائی روابط بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء نے دنیا بھر کی معیشتوں کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔اجلاس کے دوران پاکستان میں زراعت ،تحفظ خوراک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کیلئے سفارتی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔