خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ آج سے پیر تک صوبے کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش کی پیشگوئی کے عرصہ کے دوران جانی و مالی نقصان سے بچائو کے لئے حفاظتی اقدامات کریں۔