Friday, 29 March 2024, 12:07:42 am
عالمی برادری افغانستان میں موجودہ بحران کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے:فواد
August 28, 2021

وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ آگے آئے اور افغانستان میں موجودہ بحران کے حل کیلئے اپنا کردارادا کرے۔آج کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس بحران پرافغانستان میں صرف ایک جامع حکومت کے قیام سے قابوپایا جاسکتا ہے۔وزیراطلاعات نے خبردار کیا کہ اگر عالمی برادری اس جنگ زدہ ملک کی موجودہ صورتحال سے لاتعلق رہی تو اس صورت میں عالمی بحران کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کے حوالے سے ماضی میں پاکستان کی طرف سے ظاہر کئے گئے تحفظات درست ثابت ہوئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ وسیع پیمانے پر انخلاء سے افغانستان میں ایک بڑا انتظامی خلا پیدا ہوگیا ہے اور یہ صورتحال مشکل کی اس گھڑی میں عالمی برادری کی جانب سے افغانستان کے عوام کی مدد کیلئے تعاون کی متقاضی ہے ۔