Saturday, 21 December 2024, 10:25:27 pm
 
طالبان کے بیانات سے واضح ہے وہ جامع حکومت بنانے کیلئے تیارہیں:فواد
August 28, 2021

اطلاعات و نشریات کے وزیرچوہدری فواد حسین نے کہا ہے افغان طالبان کے تمام بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ افغانستان میں ایک جامع حکومت بنانے کیلئے تیار ہیں۔بین الاقوامی نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور کابل میں حکام سے بات چیت کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان میں حکومتی خلاء ہو گا تو یہ دنیا میں تمام دہشتگرد تنظیموں کا گڑھ بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک پیچیدہ اور نسلی طور پر منقسم ملک ہے اورخشکی میں گھیرے ہوئے ملک پر طاقت کے زور پر حکمرانی قابل عمل نہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے کوئی چار ہزار افراد کو نکالنے میں مدد فراہم کی ہے۔