Tuesday, 03 December 2024, 05:06:24 pm
 
پاکستان اورروس کا پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق
November 28, 2024

پاکستان اور روس نے دوطرفہ پارلیمانی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔

اس حوالے سے ماسکو میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اورروس کی پارلیمنٹ DUMA کے چیئرمین VYACHESLAV VOLODIN نے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔

اس معاہدے کا مقصد دونوں قانون ساز اداروں کے درمیان تعلقات میں اضافہ کرنا اور پارلیمانی کمیٹیوں ، کمیشنوں اور پارلیمانی دوستی کے گروپوں کے ذریعے مستقل تعاون کے طریقے تلاش کرنا ہے۔