File photo
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں پائیدار امن کیلئے دونوں قبائل کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔
انہوں نے اتوار کے روز پشاور میں امن کی بحالی کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاملات پر غور کیلئے جرگہ منگل کو دوبارہ بلایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کے مشیر نے کہا مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد دونوں جانب سے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
محمد علی سیف نے کہا ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں علاقے میں تمام بنکرز منہدم کرنے کے علاوہ قبائلیوں کو غیر مسلح کیا جائے گا۔