بھارت میں مسلمان رہنما اور قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن مختار انصاری دوران قید انتقال کرگئے ہیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی وفات کے بعد اترپردیش میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے ۔
اس سے قبل منگل کے روز مرحوم کے بھائی افضل انصاری کی جانب سے یہ دعویٰ کیاگیا تھاکہ مختار انصاری کو کھانے میں زہر دیاگیا ہے ۔