ٹی وی اور سٹیج کے ممتاز اداکار لطیف کپاڈیا کی 22 ویں برسی جمعہ کے روز منائی گئی۔وہ ستائیس مارچ 1934 کو پیدا ہوئے۔لطیف کپاڈیا نے اپنے کیرئیر کا آغاز سٹیج اداکار کے طور پر کیا اور بعد ازاں پی ٹی وی ڈراموں میں کام شروع کیا۔ان کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں ''قصہ سوتے جاگتے کا '' ایک دن کا سلطان بارش ففٹی ففٹی نادان نادیہ اور شکست آرزو شامل ہیں۔ لطیف کپاڈیا نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔حکومت پاکستان نے انہیں 2001میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔