Friday, 22 November 2024, 02:34:39 pm
 
وزیر خارجہ کا کورونا کے خاتمہ کیلئے پاکستان،جرمنی باہمی تعاون بڑھانے پر زور
April 29, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات میں بڑھتے ہوئے رجحان میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں اپنے جرمن ہم منصب HEIKO MAASسے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون اور اشتراک عمل بڑھانے پر زور دیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے اپنے جرمن ہم منصب کو پر امن اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان کے مسلسل تعاون اور افغان امن عمل کیلئے مثبت کردار کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے جنگ بندی کے ذریعے تشدد میں کمی کی کوششوں پر زور دینے سمیت فوجیوں کے انخلاء اور افغان گروپوں کے ذریعے سیاسی کے لیے مذاکرات کے حوالے سے مسلسل پیش رفت کی اہمیت پر زور دیا ۔