Monday, 14 October 2024, 09:16:59 am
 
مودی حکومت آئندہ انتخابات جیتنے کیلئے یاسین ملک کوپھانسی دینے کی سازش کررہی ہے
May 29, 2023

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ ہندوتوا کے زیر اثر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بھارت میں آئندہ سال کے انتخابات میں اپنی مقبولیت دوبارہ حاصل کرنے کیلئے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو پھانسی دینے کی سازش کر رہی ہے۔

خادم حسین اور سید سبط شبیر قمی سمیت حریت رہنمائوں نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے NIA کی طرف سے یاسین ملک کی سزائے موت کیلئے نئی دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے اقدام کو بی جے پی کی اس سازش کا حصہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ یاسین ملک، مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان سمیت تمام کشمیری قیدیوں کی جلد رہائی یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔