Friday, 22 November 2024, 11:59:23 pm
 
پاکستان بحرین کے ساتھ معاشی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے،وزیر خارجہ
July 29, 2021

  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز مانامہ میں بحرین کے ولی عہد ، ڈپٹی سپریم کمانڈر اور وزیراعظم سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات میں کہی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، بحرین کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتا ہے۔فریقین نے بحرین میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے بحرین کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے بحرین کی دفاعی استعدادکار بڑھانے میں بھی پاکستان کے تعاون کو سراہا۔بحرین کے وزیراعظم ولی عہد شہزادہ سلمان نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔