Friday, 27 December 2024, 07:01:13 am
 
حکومت کا ٹیکس نظام کو مؤثر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے کا عزم
October 29, 2024

حکومت نے محصولات کی وصولی کو بہتر اور شفاف بنانے اور ٹیکس نظام کو مؤثر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اس ضمن میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے ٹیکس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایک دس رکنی ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔

اس کا مقصد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مکمل ڈیجیٹائز کرنا ہے۔

ٹاسک فورس کا بنیادی مقصد ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے پالیسی سطح پر مداخلت ، سارے مواد کو خودکار بنانا، سافٹ ویئر کے ذریعے مسائل کا حل اور صوبائی محصولاتی اداروں کے ساتھ تعاون شامل ہیں۔