نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بیان پیلس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج کویت کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔
محل میں آمد کے موقع پر کویت کے اول نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح نے وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم کو گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔