Saturday, 27 July 2024, 05:03:55 am
وزیراعظم کوپ28 میں شرکت کے لئے دبئی پہنچ گئے
November 29, 2023

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی  اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28) میں شرکت کے لئے دوبئی پہنچ گئے۔

دوبئی کے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عزت مآب عبداللہ سلطان بن عوادالنعیمی, متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمزی اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم  اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔وزیراعظم یکم اور دو دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ،نگران وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگران وزیر توانائی محمد علی بھی کوپ 28 میں شرکت کریں گے۔