نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار پیر سے ایران کے شہر مشہد کا دو روزہ سرکاری دورہ کریںگے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرا کونسل کے اٹھائیس ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس سے اپنے خطاب میں نائب وزیر اعظم ای سی او کے منشور سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کریںگے اور خطے میں ریل اور سڑکوں کے نیٹ ورکس کی ترقی، ویزے کے اجرا اور سرحدی طریقہ کار میں آسانی سے خطے میں رابطے کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کریں گے۔
اسحق ڈار مشرق وسطیٰ میں جارحیت پر پاکستان کی تشویش کا بھی اعادہ کریں گے جس سے خطے کا امن اور سلامتی خطرے سے دو چار ہے۔ وہ ای سی او کلین انرجی سنٹر کیلئے منشور پر دستخط کریں گے۔
نائب وزیراعظم وزارتی اجلاس کے موقع پر اس میں شریک وزراء اور دیگر ممتاز شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔