صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جامعات اور طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی پائیدار ترقی کے حصول کےلئے تحقیقی کام جاری رکھیں۔
اسلام آباد میں آج بحریہ یونیورسٹی کے اکیسویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علم و تحقیق کی لگن قوموں کی ترقی کی بنیاد رکھتی ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ہم نے اپنے ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے باہر نکالا اور اب پاکستان خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
اس سے پہلے صدر نے طلبہ میں شاندار کارکردگی پیش کرنے پر تمغے اور اسناد تقسیم کیں۔