Tuesday, 29 April 2025, 08:28:35 am
 
عازمین حج کو سعودی عرب لے جانے کیلئے پروازوں کا آغاز کل سے ہوگا
April 28, 2025

عازمین حج کو سعودی عرب لے جانے کیلئے پروازوں کا آغاز کل سے ہوگا۔

وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

حج پروازوں کے سلسلے کے پہلے روز چھ پروازیں روانہ ہوںگی ، دو پروازیں لاہور سے اورایک ، ایک پرواز اسلام آباد، کراچی ، کوئٹہ اور ملتان سے روانہ ہوگی۔

پی آئی اے کی پرواز  پی کے 713-  تین سو ترانوے عازمین حج کو لیکرصبح چار بجکر پینتالیس منٹ پر اسلام آباد کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوگی۔

سرکاری حج سکیم کے تحت نواسی ہزار عازمین حج تین سو بیالیس پروازوں کے ذریعے مکہ اور مدینہ روانہ ہوںگے۔

پروازوں کے پہلے پندرہ روز عازمین کو براہ راست مدینہ لے جایا جائے گا ۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پروازیں تینتیس روز تک جاری رہیں گی ۔

پاکستان سے آخری حج پرواز اگلے ماہ کی اکتیس تاریخ کو روانہ ہوگی۔