Tuesday, 29 April 2025, 08:03:56 am
 
پاکستان،جمہوریہ چیک کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدوں پر دستخط
April 28, 2025

جمہوریہ چیک کی وزارت صنعت و تجارت کے ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ ملر نے پیر کے روز اسلام آباد میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کی۔

ملاقات میں توانائی اور معدنی وسائل کے شعبوں میں ممکنہ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان صاف کوئلے اور کاربن کیپچر ٹیکنالوجیز میں چیک ریپبلک کی مہارت سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی رکھتا ہے جو ماحول دوست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپ پاکستان کے لیے ایک بڑی منڈی ہے اور تجارتی حجم بڑھانے کے لیے شراکت داری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

ڈیوڈ ملر نے کہا کہ جمہوریہ چیک اور پاکستان کے درمیان توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔