سیکورٹی فورسز نے گزشتہ تین روز کے دوران شمالی وزیرستان میں اکہتر خوارج ہلاک کردئیے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جمعے سے گزشتہ روز تک چون خوارج جہنم واصل کئے گئے ۔
گزشتہ رات پاک افغان سرحد کے ساتھ ضلع شمالی وزیرستان میں حسن خیل کے نواحی علاقوں میں دہشت گردوں کے خاتمے کی کارروائیاں کی گئیں ۔
آپریشن کے دوران اپنے غیرملکی آقائوں کی ایماء پر کام کرنے والے مزید سترہ خوارج ہلاک کئے گئے ۔
ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیاگیا۔
سیکورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے تحفظ اور پاکستان کے امن ، استحکام اور ترقی کونقصان پہنچانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔