یورپی یونین نے گلگت بلتستان میں یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہنر سکھانے اور صاف توانائی کو فروغ دینے کے دو پروگرام شروع کئے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر RIINA KIONKA، وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفارتخانے کے ترقیاتی تعاون کے سربراہ DR SEBASTIAN PAUST اور آغا خان فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے شرکت کی۔یورپی یونین اور جرمنی کی حکومت گلگت بلتستان میں پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دینے کیلئے ملکر کام کریں گے۔یورپی یونین کی مالی اعانت سے چلنے والے انرجی پلس پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں صاف توانائی تک رسائی میں اضافہ کیا جائے گا۔