Friday, 26 April 2024, 12:42:46 pm
دو ماہ میں میانمار کی نصف آبادی کورونا کا شکارہوسکتی ہے:برطانیہ
July 30, 2021
برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ اگلے دو ماہ میں میانمار کی نصف آبادی کرونا وائرس کا شکار ہو سکتی ہے۔ اقوام متحدہ میں میانمار پر سلامتی کونسل کی غیر رسمی بحث کے دوران برطانیہ کے سفیر Barbara Woodward نے کونسل پر زور دیا کہ وہ جنگ زدہ علاقے میں جنگ بندی کو یقینی بنائے تاکہ میانمار میں کرونا ویکسین کی موثر اور محفوظ فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔