Friday, 26 April 2024, 09:28:43 am
ہیپاٹائٹس روک تھام اور کنٹرول کے پروگرام کو کامیاب بنایا جائے گا:فیصل سلطان
July 30, 2021

صحت کے بارے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور کنٹرول کے پروگرام کو کامیاب بنایا جائے گا۔اسلام آباد میں آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اُن کی پوری کوشش ہو گی کہ پروگرام کیلئے ضروری فنڈزحاصل کئے جائیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ ملک میں ہیپاٹائٹس کے پھیلائو کو روکنے کا جائزہ لینے کے لئے سروے بھی کرایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔