متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرمیتھی نے آج کراچی میں سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
سندھ کے وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو ان مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔
دورے پر آئے ہوئے قونصل جنرل نےسندھ کے نگران وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام کی سہولت کے لئے کراچی میں سب سے بڑا ویزا مرکز قائم کیا گیا ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر سندھ میں متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔