Monday, 16 September 2024, 11:53:46 pm
 
پنجاب میں مزید بارش کا امکان،سیلاب سے متعلق جامع حقائق نامہ جاری
August 30, 2024

پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے سیلاب سے متعلق ایک جامع حقائق نامہ جاری کیا ہے ۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں صوبے کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں دریاں، نہروں اور پہاڑی ندی نالوں میں پانی کی سطح اس وقت معمول پر ہے لیکن خبردار کیا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں سیلابی ریلوں کا امکان ہے۔