وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں رواں سال37 فیصد زائد ٹیکس محصولات جمع کرنے پر ایف بی آر کومبارکباد دی ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران ٹیکس محصولات 1840 ارب روپے رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اس دورانیہ کے مقابلہ میں37 فیصد ہے جس پر ایف بی آر کو مبارکباددیتے ہیں۔
انہوں نے کہااکتوبر میں ٹیکس کے طے شدہ ہدف سے تجاوز کرگیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سب مضبوط معاشی کارکردگی کے باوجود ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈہ کے باوجود انکم ٹیکس میں 32 فیصد اضافہ ہوا۔