پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو نے اسلام آباد میں مواصلات' نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے باہمی د لچسپی کے امور اور تجارتی تعلقات میں اضافے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
عبدالعلیم خان نے کہا پاکستان مشترکہ منصوبوں سمیت سرمایہ کاری کے بہترین مواقع اختیار کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان اور ترکیہ کے دوستانہ تعلقات کو کاروباری شراکت داری میں بدلنا چاہئے جس کیلئے مواصلات سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔
ترکیہ کے سفیر نے کہا موجودہ تعاون میں اضافے کیلئے ترکیہ پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات کو مناسب انداز میں ادارہ جاتی شکل دینا چاہتا ہے۔