Friday, 22 November 2024, 11:32:02 pm
 
وزیراعظم کا افغانستان میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ
December 30, 2020

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں امن واستحکام کیلئے مذاکراتی سیاسی تصفیے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا ہے کیونکہ جنگ زدہ ملک کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں افغانستان کے صنعت و تجارت کے وزیرNisar Ahmed Faizi Ghoryani سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فریقین پر جنگ بندی کیلئے تشدد میں کمی کے اقدامات پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کیلئے فائدہ مند ہے جس کیلئے علاقائی رابطہ کو بڑھانا ہو گا اور اقتصادی تعاون کیلئے نئے مواقع فراہم کرنا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان وسیع اقتصادی تعاون کے مواقع موجود ہیں جن کیلئے تجارتی اور معاشی تعاون ناگزیر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مزار شریف، کابل، پشاور ریلوے لائن منصوبہ اہمیت کا حامل ہے اور اس کیلئے فنڈز کے حصول کی خاطر پاکستان ازبکستان کی حمایت کرے گا۔افغان وزیر نے انہیں افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور دوطرفہ راہداری تجارت سے متعلق امور پر پیش رفت پر بات چیت کی۔انہوں نے افغان امن عمل میں معاونت پر پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی افغانستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔