وزیر اعظم عمران خان نے جولائی کے مہینے میں ریکارڈ محصولات جمع کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کوششوں کو سراہا ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ریکارڈ 410 ارب روپے کے محصولات جولائی کے مہینے میں سب سے زیادہ رہے ہیں اور یہ اس ماہ کیلئے طے شدہ ہدف سے 22 فیصد زیادہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ پائیدار اقتصادی ترقی اور بحالی کیلئے حکومتی پالیسیوں کا عکاس ہے۔