Thursday, 26 December 2024, 03:01:54 pm
 
پاکستان کا مساوات اور عدم مداخلت کے بنیادی اصولوں کے عزم کا اعادہ
October 31, 2024

پاکستان نے اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق مساوات اور عدم مداخلت کے بنیادی اصولوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقبل مندوب ایمبیسڈر عثمان جدون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایک بیان میں کہی۔بحث کا موضوع تھا ''کیوبا کے خلاف امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی اقتصادی ، تجارتی اور مالیاتی پابندیاں ختم کرنے کی ضرورت۔''