Saturday, 04 January 2025, 01:38:37 am
 
حکومت کی منشیات' سمگلنگ'ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری
December 31, 2024

متعلقہ سرکاری محکمے ملک کو منشیات' سمگلنگ'ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری سے پاک کرنے کیلئے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس سال ان کارروائیوں کے دوران ملک بھر میں ایک لاکھ پچیس ہزار سات سو چھتیس میٹرک ٹن کھاد' انیس ہزار چار سو اکہتر میٹرک ٹن چینی' سات ہزار ایک سو بتیس میٹرک ٹن گندم' سگریٹ کے دو لاکھ بہتر ہزار آٹھ سو بائیس کارٹن اور تئیس ہزار تین سو چوراسی کپڑے کے تھان قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔بجلی چوری کے خلاف جاری مہم میں77ارب 22کروڑ ساٹھ لاکھ روپے وصول کئے گئے اور ساٹھ ہزار سے زائد بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔سرکاری اداروں نے اس سال دو سو چھیالیس اعشاریہ چھ میٹرک ٹن منشیات بھی برآمد کیں۔