صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔