خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج صبح سے شروع ہوگیا ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا کے مطابق پانچ سال تک کی عمر کے پندرہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔