Sunday, 12 May 2024, 01:20:59 pm
میران شاہ شمالی وزیرستان میں طلبا کا "پاک فوج کے ساتھ ایک دن
April 28, 2024

میران شاہ, شمالی وزیرستان میں طلبا کا "پاک فوج کے ساتھ ایک دن"۔

میران شاہ ، شمالی وزیرستان میں طلبا نے "ایک دن پاک فوج کے ساتھ" گزارا ۔

شمالی وزیرستان کے مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے میران شاہ کیمپ کا دورہ کیا۔

"ایک دن پاک فوج کے ساتھ" کا مقصد شمالی وزیرستان کے طلبا کو پاک فوج کی روز مرہ کی روٹین,جدید ساز و سامان اور قیام امن کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے ۔طلبا کو ہیڈ کوارٹر ٹوچی سکاٹس, ایوی ایشن اسٹرپ اور ٹوچی میوزیم کا دورہ کروایا گیا۔

طلبا فوج کی بے پناہ قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج میں شمولیت کا اظہار کیاطلبا کی تفریح کے لیے ڈاگ شو, گھڑ سواری اور مختلف کھیلوں اور فن گیمز کا بھی اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر طلبا نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا ۔