Wednesday, 02 September 2026, 10:07:01 am
 

مزید خبریں

 
حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے
September 02, 2026

حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اکیاون پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو ستر روپے بانوے پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت ایک روپے آٹھ پیسے فی لٹر اضافے کے بعد تین سو تینتالیس روپے ستاسی پیسے فی لٹرمقرر کی گئی ہے۔