Wednesday, 02 September 2026, 10:43:35 am
 
قائم مقام صدر ناروے کے سفیر کی رہائش گاہ آمد، بادشاہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
September 01, 2026

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں ناروے کے سفیر کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

آمد پر سفارتخانے کے سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

قائم مقام صدر نے اپنے تاثرات میں بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔