Saturday, 18 May 2024, 01:58:59 pm
برازیل، موسلا دھار طوفانی بارشوں کے باعث 29افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
May 03, 2024

برازیل میں مسلسل چار روز سے موسلادھار طوفانی بارشوں کے باعث کم سے کم انتیس افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہوگئے۔ زرعی اور لائیو سٹاک ماہرین نے اس طوفان کو ملکی تاریخ کی بدترین قدرتی آفت قرار دیا ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔