Friday, 04 September 2026, 09:41:00 am
 
عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم
September 03, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر اور پولی کلینک کی توسیع کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے صحت کے شعبے میں اصلاحات کا عمل مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں مجوزہ جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے لیے مختلف ڈیزائن اور تجاویز پیش کی گئیں۔