Friday, 04 September 2026, 09:45:30 am
 
پاکستان، آسٹریلیا کا مختلف شعبوں میں شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
September 03, 2026

قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے بالخصوص غذائی تحفظ، موسم کی سختی سے نمٹنے کی صلاحیت، آبی انتظام اور فصلوں کی بہتری کے شعبوں میں آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار انہوں نے آج اسلام آباد میں آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچرل ریسرچ کی جنرل منیجر پارٹنرشپس ڈاکٹر سوزی نیومین سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات کے دوران رانا تنویر حسین نے تحقیق کو عملی، قابلِ توسیع اور کسان دوست حل میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

فریقین نے پاکستان کی زرعی اور غذائی تحفظ کی ضروریات سے ہم آہنگ نئے، طلب پر مبنی اور نتائج پر مبنی تحقیقی منصوبوں کی نشاندہی پر اتفاق کیا۔