Friday, 04 September 2026, 10:29:22 am
 

مزید خبریں

 
نائب وزیراعظم کی پاسکو کو صوبوں کو فوری گندم فراہم کرنے کی ہدایت
September 03, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاسکو کو منظور شدہ کوٹے کے مطابق صوبوں کو فوری طور پر گندم فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں ملک میں گندم کے ذخائر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

نائب وزیراعظم نے صوبوں کو بھی ہدایت کی کہ مختص گندم کی بروقت ادائیگیاں اور اپنے کوٹے کی گندم اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں دس لاکھ میٹرک ٹن تک گندم درآمد کرنے کے فیصلے کا بھی اعادہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو فوری طور پر عمل درآمد شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔