Friday, 04 September 2026, 10:28:18 am
 

مزید خبریں

 
وزیراعلیٰ سندھ کا لاڑکانہ میں زیر تعمیر جدید ہسپتال پر پیش رفت کا جائزہ
September 03, 2026

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت آج کراچی میں ایک اجلاس میں لاڑکانہ میں زیر تعمیر 600 بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ہسپتال میں ہنگامی خدمات، انتہائی نگہداشت یونٹ، جدید آپریشن تھیٹرز اور تشخیصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

600 بستروں پر مشتمل ہسپتال میں جدید آئی ٹی نظام اور ڈیجیٹل میڈیکل ریکارڈ کی سہولت بھی موجود ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کام کا معیار یقینی بناتے ہوئے یہ منصوبہ جولائی 2028 تک مکمل کیا جائے۔