حکومت نے آج کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے اٹھائیس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو چوہتر روپے اکتیس پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں دو روپے چوراسی پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو انچاس روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔