حکومت نے آج کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظرثانی کی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے گیارہ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت تین سو بہتر روپے تین پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں دو روپے انتیس پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو چھیالیس روپے سولہ پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔