Sunday, 19 May 2024, 02:32:08 am
چیئرمین پی سی بی کا3کرکٹ سٹیڈیمزکوجدیدخطوط پراستوارکرنے کی ہدایت
May 04, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ملک کے تین کرکٹ سٹیڈیمزکوجدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے آج(ہفتہ) لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قذافی سٹیڈیم لاہور، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا ان سٹیڈیمز کا ترقیاتی کام پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کسی تاخیر کے بغیر کام کی جلد تکمیل پر زوردیا ۔