Saturday, 18 May 2024, 03:58:12 pm
کینیڈا پولیس نے سکھ کارکن کے قتل میں ملوث تین بھارتی شہریوں کوگرفتار کرلیا
May 04, 2024

کینیڈاکی پولیس نے معروف کینیڈین سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث افرادکو گرفتار کرلیاہے۔

یہ گرفتاری کینیڈین حکام کی طرف سے بھارتی ایجنٹوں کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام کے کئی ماہ بعد عمل میں آئی۔پولیس حکام کے مطابق تینوں گرفتار کئے گئے افراد بھارتی شہری ہیں جن پر قتل اور اس کی منصوبہ بندی کرنے کاالزام ہے۔ہردیپ سنگھ نجرکوگزشتہ سال جون میں برٹش کولمبیامیں ایک سکھ گوردوارے کے سامنے گولی ماردی گئی تھی۔اس واقعہ کی دنیابھرمیں مذمت کی گئی۔