Sunday, 19 May 2024, 02:13:57 am
پاکستانی فوج کی جانب سے باکسر عامر خان کو ایک دن کیلئے کیپٹن کا اعزازدیا گیا
May 04, 2024
معروف باکسر عامر خان کو باکسنگ کے میدان میں کامیابیوں کے اعتراف میں پاک فوج نے ایک دن کے لیے کیپٹن کے اعزازی عہدے سے نوازا ہے۔  اس موقع پر باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔  انہوں نے نوجوان باکسرز کو تربیت دینے کے لیے پاکستان میں مزید باکسنگ اکیڈمیاں کھولنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔