سعودی عرب نے عالمی پلیٹ فارمز پر عالم اسلام کے مقاصد کی حمایت کیلئے اپنا کردارادا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔
اس عزم کا اظہار سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ ولید الخریجی نے گیمبیا میں وزرائے خارجہ کے ابتدائی اجلاس میں کیا ۔
ولید الخریجینے بین الاقوامی جواز اور عرب امن اقدام کی طرف سے تسلیم شدہ فلسطینیوں کیلئے ایک الگ ریاست کے حق سے متعلق سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کیا۔
انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی قائم کرنے کی اہمیت پر بھی زوردیا ۔