وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کثیرجہتی نظام اور عالمی امور میں اقوام متحدہ کے کردار کے لیے بھرپور اور مستقل حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار اولارا اوتونو سے اسلام آباد میں گفتگو کے دوران کہی۔
یوگنڈا کے صدر کے خصوصی ایلچی اور یوگنڈا کے سابق وزیراعظم روہاکانا روگنڈا بھی اولارا اوتونو کے ہمراہ تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کا احترام یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔