Friday, 04 September 2026, 01:33:16 pm
 

مزید خبریں

 
پاکستان کا خواتین کی قیادت، امن و سلامتی کے معاملات میں ان کی شرکت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
September 04, 2026

پاکستان نے خواتین کی قیادت کو فروغ دینے اور امن و سلامتی کے معاملات میں ان کی بامعنی شرکت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے عثمان جدون نے امن کے کلچر سے متعلق لائحہ عمل کے بارے میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے پائیدار امن کی بنیاد کے طور پر خواتین کی قیادت میں پائیدار سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔