Friday, 04 September 2026, 01:33:34 pm
 

مزید خبریں

 
پاکستان کا بندرگاہی نظام جدید اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل
September 04, 2026

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، پاکستان کا بندرگاہی نظام جدید اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل ہوگیا۔

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پاکستان کا بندرگاہی نظام جدید اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔

پاکستان کے بندرگاہی نظام میں تجارت، شفافیت اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات سرگرم عمل ہے۔

بندرگاہی ترقی کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نیشنل پورٹس ماسٹر پلان تیار کرکے جامع حکمتِ عملی وضع کی گئی ہے۔

اسی حکمتِ عملی کے تحت یکساں پورٹ ٹیرف نظام نافذ کیا گیا ہے، جس سے بندرگاہی سرگرمیوں میں مسابقت اور شفافیت کو فروغ ملا ہے۔

کراچی پورٹس پر جدید کارگو مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے بندرگاہوں کی گنجائش بڑھانے اور پیداواری صلاحیت بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

پاکستان سنگل ونڈو اور فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ کے نفاذ سے کارگو کلیئرنس کا وقت 53 گھنٹے سے کم ہوکر 18 گھنٹے رہ گیا ہے۔

فیس لیس کسٹمز نظام کے ذریعے اسیسمنٹ افسران کو محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

کسٹمز، بینکوں اور پورٹ آپریٹرز کو ایک مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منسلک کرکے کاروباری عمل کو تیز اور آسان بنایا جا رہا ہے۔

ڈیجیٹلائزیشن، جدید کسٹمز نظام اور بندرگاہی اصلاحات سے کارگو ہینڈلنگ، تجارتی سہولت کاری اور آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

جدید ٹیکنالوجی پر مبنی بندرگاہی نظام پاکستان کو عالمی تجارتی روابط، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔